وزیرستان؛ گیس ذخائر دریافت، سالانہ 265ملین ڈالر کی بچت متوقع
میران شاہ(قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا ون اور شیوا ٹو سے قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔
ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں دو کنووں کی کھدائی کے دوران گیس نئے ذخائر دریافت ہوئے جو کہ گیس کی مجموعی ملکی طلب کا 5 فیصد ہیں، نئے ذخائر کی قومی گرڈ پر منتقلی کیلیے پائپ لائن کا 73 فیصد کام مکمل کرلیا گیا۔
چیف آف اسٹاف ماڑی پیٹرولیم اسد رضا کے مطابق پروسیسنگ کیلئے پلانٹ مقامی لگایا گیا ہے جوکہ گیس کو صاف کرکے ایس این جی پی ایل کی پائپ لائن پر منتقل کرے گا، مقامی پلانٹ کی تنصیب سے زر مبادلہ کی بچت ہوئی ، پلانٹ لگنے سے900 سے زائد مقامی ہنر مندوں کو روزگار ملا، نئے ذخائر سے ایل این جی کی درآمدات پر انحصار میں کمی کیساتھ سالانہ 265 ملین ڈالر کے لگ بھگ زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔