عمران خان سے ملاقات نا کرانے پر سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نا کرانے پر سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر کہتے ہیں جنگل میں بھی کوئی قانون ہوتا ہے یہاں بدترین حالات ہیں۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نا کرانے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل گئے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی جیل حکام کو آٹھ مارچ کا آرڈر دکھایا تو انہوں نے انتظار کرنے کا کہا۔
درخواست گزار نے کہا کہ گیارہ مارچ کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک انتظار کرانے کے باوجود ملاقات نا کرائی گئی،احکامات کی مصدقہ کاپی دکھانے کے باوجود پٹیشنرز کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
علامہ راجہ ناصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی لیکن ملنے نہ دیا گیاجیل انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لیتے رہےجنگل میں بھی کوئی قانون ہوتا ہےفارم اچانک اپلوڈ کرنے کے بعد ہٹا لیے گئے۔