عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
کراچی(قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں کمی آگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کی کمی سے 2179ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کی گئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت 1800روپے کی کمی سے 228300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1544روپے کی کمی سے 195730روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔