سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب کے قتل کے ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈمنظور
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چودھری عدنان کے قتل کے گرفتار ملزمان کو جیل بھجوادیا گیا۔
گرفتار ملزم جنید شاہ اور دانش بھٹی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔عدالت کے روبرو پولیس نے تفتیش مکمل ہونے پر دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی۔
ملزمان کو مجسٹریٹ مدثر شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کا مختلف اوقات میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔