امریکی ایوان نمائندگان میں دوران سماعت عمران خان کے حق میں نعرے لگائے گئے تو پھر۔۔۔


واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی ایوان نمائندگان کی امورخارجہ کمیٹی میں پاکستان سے متعلق سماعت ہوئی تو عمران خان کی حمایت میں نعرے بازی کی گئی۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں سماعت کے دوران چند افراد نے شورشرابہ شروع کر دیا، انہوں نے ‘فری عمران خان’ سمیت مختلف نعرے بھی لگائے۔
نعروں کا شور بلند ہوا تو سماعت روک دی گئی، خارجہ امور کمیٹی کے اراکین نے نعرے لگانے والوں کو باہر نکالنے کا کہا جس پر سکیورٹی طلب کر لی گئی اور سماعت میں خلل ڈالنے والوں کو باہر نکال دیا گیا۔