وہ بالی وڈ اداکار جن کو کڑے وقت میں اپنے گھر کی ہر چیز بیچنا پڑی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکار رندیپ ہودا نے کہا ہے کہ ان پر زندگی میں ایسا کڑا وقت بھی آیا جب انہیں غربت کے سبب اپنے گھر میں موجود ہر چیز فروخت کرنا پڑی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ہریانہ سے تعلق رکھنے والے رندیپ ہودا کا کہنا تھا کہ انہیں فلم انڈسٹری میں 23 سال ہو گئے، ان کی پہلی فلم سواتنترا ویر سوارکر تھی جس سے انہیں شناخت ملی۔
انہوں نے کہا کہ 23 میں سے 11 برس سیٹ سے آؤٹ رہا، اس دوران ایسا وقت بھی آیا کہ میری جیب بالکل خالی رہتی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ حتی کہ ایک مرتبہ مجھے گھر کی ایک ایک چیز فروخت کرنی پڑی۔