خضدار کی تحصیل زہری میں مسلح افراد 8 لاکھ روپے نقد اور متعدد موبائل فون چھین کر فرار
خضدار(قدرت روزنامہ)تحصیل زہری میں ڈکیتی ،بدوکشت ڈیم کے مقام پر موبائل شاپنگ مال پک اپ گاڑی مالکان لٹ گئے مبینہ طور پر 8 لاکھ روپے نقدی اور متعدد اینڈرائڈ موبائل اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق زہری میں رہزن سرگرم ہو گئے ہیں، بدوکشت کے مقام پر پک اپ شاپنگ مال گاڑی کے مالکان منظورفیض، احسان اللہ، منصوراحمد اور منیراحمد نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھپو اور بدوکشت کے مقام پر دو ڈاکوں نے گن پوائنٹ ہمیں روکا اور بندوق زور پر ہم سے نقدی اور موبائل چھین کر فرارہوگئے۔زہری میں ایک مرتبہ پھر ہنڈا موٹرسائیکل چور رہزن متحرک ہو گئے ہیں دن دیہاڑے لوگوں کو لوٹ رہا ہے انہوں نے اعلی حکام کمشنر قلات ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر خضدار سے مطالبہ کیا ہے کہ بدوکشت کے مقام پرنقاب پوش چوروں کے خلاف کاروائی کرکے ہمارے نقدی اور سامان برآمد کرکے ہمیں انصاف فراہم کریں۔