سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان عبدالرﺅف بلوچ کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات عبد الروف بلوچ کو قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی نے عوامی بہبود اور فروغ تعلیم میں نمایاں کردار سر انجام دینے پر صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا ہے۔ سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات کی منصب سے قبل وہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن میں بہترین کارکردگی دکھا چکے ہیں جنکی وجہ سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے انکی کارکردگی سے متاثر ہو کر انکو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی تھی۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے قبل بھی انہوں نے سیکرٹری سوشل ویلفیئر میں بلوچستان عوامی اینڈومنٹ فنڈ کو مکمل طور فعال کرنے اور ہزاروں غریب اور غرباءکے مفت علاج اور دیگر فلاحی منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ سیکرٹری عبد الرو¿ف بلوچ بلوچستان سول سیکرٹریٹ گروپ کے انتہائی قابل اور متحرک آفسر شمار کیے جاتے ہیں جنکا تعلق مکران ڈویژن پنجگور سے ہے۔ واضح رہے کہ سیکرٹری عبد الرو¿وف بلوچ کو گزشتہ سال صوبے بھر کے دور افتادہ علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے دوران بحالی کی سرگرمیوں سمیت سیلاب سے متاثر ہونے والوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں بھی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مربوط انداز اپناتے ہوئے ضروری اقدامات اٹھانے پر تمام اضلاع میں بچوں کی تعلیم کو ترجیح دی ہے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں صدر مملکت نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا ہے۔