اسٹیٹ بینک کا عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ


لاہور(قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک نے رواں سال عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا رواں سال عیدالفطر پر بھی نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ، گزشتہ 2برسوں کی طرح اس عید پر بھی نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں ہونگے، شہریوں نے نئے نوٹوں کے حصول کیلیے پرائیویٹ بینکوں کے چکرلگانا شروع کر دیے۔
دوسری جانب بلیک مافیا سرگرم ہو گیا، اسٹیٹ بینک بلڈنگ کے اطراف میں بلیک میں نئے نوٹوں کے بنڈل کی فروخت جاری ہے۔