اسلام آباد
کینیڈا: پاکستانی ہائی کمیشن و قونصل خانوں میں یومِ پاکستان کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا کے دارالحکومت اٹاوہ میں پاکستانی ہائی کمیشن اور ٹورنٹو، وینکوور اور مانٹریال کے قونصل خانوں میں یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
اٹاوہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے کینیڈین حکام اور کمیونٹی رہنماؤں کے ہمراہ سبز ہلالی پرچم لہرایا۔
اس موقع پر صدر پاکستان اور وزیرِاعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز نے کئی دہائیوں سے متعدد شعبوں میں ترقی کی ہے اور قوم مختلف چیلنجز پر قابو پانے کے لیے پُرعزم ہے۔
ٹورنٹو میں پاکستانی قونصل خانہ میں قونصل جنرل خلیل باجوہ نے کینیڈین ارکانِ پارلیمنٹ اور کمیونٹی کے ہمراہ سبز ہلالی پرچم لہرایا۔
قونصل جنرل خلیل باجوہ نے اپنے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کا سفیر قرار دیا۔