سابق سینیٹر مشتاق احمد اور منتظمین کے خلاف مقدمہ درج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اور منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق شرکاء نے پولیس کو دھمکایا اور پتھراؤ کیا۔