بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا . اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ہیڈ ماسٹرز اور سینئر اساتذہ اسٹیشنز پر رہیں گے .


اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی پیشگی اطلاع کے بغیر کوئی بھی ڈیوٹی اسٹیشن نہیں چھوڑے گا . اعلامیے کے مطابق ہر ضلع کے ای ڈی او روزانہ 3 اسکولوں کا دورہ کر کےجامع رپورٹ پیش کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں