اسلام آباد میں ویزا آفس آنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہر کے کاروباری مرکز بلیو ایریا میں خاتون کے ساتھ زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، تھانہ کوہسار پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شادی شدہ خاتون (ص) کا سوشل میڈیا ایپ پر اسد عمران نامی شہری سے رابطہ ہوا ملزم اسد نے خاتون کو شام کے وقت دبئی کے ویزا کے بہانے آفس بلوایا۔
متن مقدمہ میں بتایا گیا کہ خاتون اپنے شیر خوار بچے کے ساتھ دفتر پہنچی۔ ملزم نے بچے کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کی درخواست پر تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔