پرینیتی چوپڑا نے اپنے حمل سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے حمل سے متعلق پھیلی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پرینیتی چوپڑا کو عوامی مقامات پر ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنے دیکھا گیا تھا۔
پرینیٹی کے ڈھیلے کپڑوں کے انتخاب نے اُن کے حمل سے ہونے سے متعلق افواہوں کو مزید ہوا دے دی تھی۔
گزشتہ روز بھی اداکارہ نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے بطور ہیروئن سیاہ رنگ کے تنگ لباس کے بجائے ڈھیلا ڈھالا گاؤن پہنا ہوا تھا۔
اس تقریب کے بعد بھارتی میڈیا پر ہر جگہ اُن کے حاملہ ہونے سے متعلق چہ مگوئیاں جاری تھیں جس پر انہوں نے کچھ دیر قبل ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ کا اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کہنا ہے کہ ’کفتان، اوور سائز یا کوئی بھی آرام دہ لباس پہن لو تو اُسے حمل سے جوڑ دیا جاتا ہے۔‘
اداکارہ نے اپنی اس اسٹوری کے آخر میں ہنسنے کے ایموجی کا بھی استعمال کیا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ پرینیتی نے معروف سیاستدان راگھو چڈھا سے گزشتہ سال ستمبر میں شادی کی تھی۔