ورون دھون کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم سڈنی کی زینت بن گیا

سڈنی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اسٹار ورون دھون کا مومی مجسمہ سڈنی کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گیا۔ انسٹاگرام پر میوزیم کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورون دھون کے مجسمے کو شاہ رخ خان کے مجسمے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
ورون دھون کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا ہے کہ وہ میوزیم کی زینت بننے والے سب سے کمر عمر بالی وڈ اداکار ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Madame Tussauds Sydney (@tussaudssydney)


مومی مجسمے کے لیے اداکار کی ڈیبیو فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے مشہور گانے ’ ڈسکو دیوانے‘ کا انداز منتخب کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ورون دھون اپنی نئی فلم ’تھیری‘ میں نظر آئیں گے جسے ایٹلی کمار کی ہدایتکاری دے رہے ہیں۔