تاپسی پنوں نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر نئی تصاویر جاری کردیں
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کردیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی پنوں نے اپنی بوائے فرینڈ میتھیاس سے شادی کرلی ہے جبکہ اداکارہ کی طرف سے اس کا حتمی اعلان باقی ہے۔
انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی جس میں انہوں نے ساڑھی اور سیاہ اوورکوٹ پہنا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ساڑھی کے ساتھ ان کا رومانس کبھی ختم نہیں ہوگا۔
تاپسی پنوں کی پوسٹ میں جہاں لوگ ان کی تعریف کررہے ہیں وہاں مداح ان کو شادی کی مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔