’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی شوٹنگ میں امیتابھ نے اہل خانہ سے بات چیت کیوں بند کردی تھی؟


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ انڈسٹری میں تازہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ بلاک بسٹر فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن نے اپنے اہل خانہ سے بات چیت بند کردی تھی۔ فلم کے ایسوی ایٹ دائریکٹر نکھل ایڈوانی نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ فلم کے ایک سین میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے لیجنڈری امیتابھ نے گھر والوں سے بات چیت روک دی۔
نکھل ایڈوانی نے بتایا کہ فلم کے ایک سین میں امیتابھ کو شاہ رخ خان کو کاجول سے شادی کرنے پر گھر سے نکالنے کا حکم دینا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سین کے دوران امیت جی کی ایک لائن تھی جس میں انہیں کہنا تھا کہ ’آج تم نے ثابت کر دیا کہ تم میرے خون نہیں ہو‘، اور اس سین کے لیے امیتابھ کو اپنا لہجہ سخت کرنے کی ضرورت تھی۔
’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، کاجول، امیتابھ بچن، جیا بچن، ہریتک روشن اور کرینہ کپور خان سمیت دیگر شامل ہیں۔