کرکٹ کے بعد ہاکی میں بھی غیرملکی کوچ لانے کا فیصلہ


لاہور (قدرت روزنامہ)کرکٹ کے بعد ہاکی فیڈریشن نے بھی غیر ملکی ہیڈ کوچ لانے کا فیصلہ کرلیا . نو منتخب صدر طارق بگٹی عید کے بعد وزیر اعظم سے ہاکی مسائل پر بات کریں گے جبکہ رولنٹ اولٹمنز پاکستان ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے مضبوط امیدوار ہیں .


صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے ورلنٹ اولٹمنز سے رابطےکی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ غیرملکی ہیڈکوچ کے ساتھ پاکستانی کوچز معاونت کرکے کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کریں گے . ہاکی کا بلکل بدل چکی ہے، غیر ملکی کوچز ہی ٹیم کی کارکردگی میں نکھار لاسکتے ہیں . پاکستانی کوچز بھی بہت اہل ہیں لیکن جدید ہاکی میں آگے بڑھنے کیلئے انہیں کوچز پر انحصار مجبوری ہے .
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 اپریل سے اسلام آباد میں لگے گا، 44 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں بلایا جارہا ہے، اعلان ایک سے دو روز میں ہوگا . 2 سال میں پاکستانی ٹیم کو دنیا کی 6 بہترین ٹیموں میں دیکھنا چاہتا ہوں، طارق بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ٹیم تمام ایونٹس میں شرکت کیا کرے گی .
عید کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کرکے ہاکی مسائل پر بات کروں گا، ہاکی فیڈریشن اس وقت ساڑھے 8 کروڑ روپے کی مقروض ہے، یقین ہے کہ حکومت بھرپور سپورٹ کرےگی .
صدر پی ایچ ایف کے مطابق عمان میں پیرس اولمپکس اور ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈکپ میں شریک کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنسز ادا کردیئے ہیں، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی کی جارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں