سیف سٹی لاہور نے جیب کترے بچوں کے گینگ کی ویڈیو جاری کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)سیف سٹی نے خواتین سے موبائل چوری کرنے والا گینگ ٹریس کرکے جیب کترے بچوں کی ویڈیو جاری کردی . موبائل چور گینگ خواتین کو ٹارگٹ کرتے اور بچوں کے ذریعے شہریوں کو موبائل اور قیمتی اشیاء سے محروم کرتے تھے .

انار کلی بازار میں گینگ نے خواتین کی ریکی اور منصوبہ بندی کے تحت واردات کی . سیف سٹی کی جاری ویڈیو میں بچوں کو رکشے میں سوار ہونے کے دوران خواتین کے پرس سے موبائل چوری کرتا دیکھا جا سکتا ہے . بچہ غیر محسوس طریقے سے موبائل نکال کردوسری سائیڈ پر تیزی سے بھاگتے بھی دیکھا جاسکتا ہے . ویڈیو میں بازار کی دوسری جانب سے دو بچوں ایک شخص کے ہمراہ واپس آتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں . سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کے ذریعے موبائل چوری کی پوری واردات کو ٹریس کیا . موبائل چور گینگ میں 6 لوگوں نے اپنے ٹارگٹ کی تلاش میں تھے . ترجمان سیف سٹیز نے کہا ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں . . .

متعلقہ خبریں