رمضان میں زبان پر بھی قابو رکھیں.. شعیب ملک کا نام اپنے ساتھ جوڑے جانے پر نوال سعید میڈیا پر برس پڑیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)”رمضان میں نہ صرف ہم کھانے پر صبر کا مظاہرہ کرتے ہیں بلکہ اپنی آنکھوں، کانوں اور زبان کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔ لوگوں کو اس حقیقت کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ کسی شو میں کسی بیان کے بالکل برعکس تاثر دینا، محض چند لائکس کے لیے، افراد کی پرائیویسی اور وقار کی خلاف ورزی کر سکتا ہے. خاص طور پر جب ایسے لوگوں کے نام غلط فرض کیے جائیں، جن کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔”
یہ کہنا ہے اداکارہ نوال سعید کا جنھوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شعیب ملک کے حوالے سے چلنے والی کنونٹروورسی کے بارے میں گفتگو کی.
نوال سعید کا کہنا ہے کہ حالیہ شو میں انھوں نے کسی کا نام نہیں لیا. بلکہ متنازعہ سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا. اس کی بہترین مثال ہے۔ اللہ آپ سب کا آج اور اس کے بعد آنے والے ہر دن کو خوش رکھے”
واضح رہے کہ نادیہ خان شو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نوال سعید نے ایک شادی شدہ کرکٹر کا انھیں میسج بھیجنے کا ذکر کیا تھا جس کے بعد لوگوں بے شعیب ملک کا نام ازخود تصور کرلیا. اب نوال سعید نے اس حوالے سے ڈھکے چھپے الفاظ میں وضاحت کردی ہے.