اب صارفین پرائیویسی کو مزید بہتر بنائیں ۔۔ واٹس ایپ کا وہ نیا پرائیویسی فیچر جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹا کی زیر ملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ کو صارفین کی پرائیویسی کا خاص خیال رہتا ہے جس کے باعث وہ آئے روز اسے بہتر بنانے کی کوشش میں رہتا ہے۔اب اس سلسلے میں مزید پیشرفت کی گئی ہے۔
اسی لیے میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
لاک کی گئی چیٹس تک رسائی خفیہ کوڈ کے ذریعے ہوتی ہے۔
مگر اس فیچر میں ایک خامی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ صرف مین ڈیوائس (main device) میں ہی چیٹس کو لاک کر سکتے ہیں جبکہ لنکڈ ڈیوائسز پر وہ لاک نہیں ہوتیں۔
لیکن اب اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔
Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔
اس فیچر سے یہ ہوگا کہ مین ڈیوائس میں لاک کی جانے والی چیٹس دیگر لنکڈ ڈیوائسز میں بھی لاک ہو جائیں گی۔
تمام ڈیوائسز میں چیٹ لاک کے اطلاق سے صارفین حساس چیٹس کو دیگر افراد کی نظروں سے بچا سکیں گے، چاہے وہ افراد ڈیوائس کو استعمال ہی کیوں نہ کریں۔