سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا
ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سعودی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مملکت میں چاند نظر نہ آنے کے سبب عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہو گی۔
بتایا گیا ہے کہ سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے عوام سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی تاہم کسی حصے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس طرح سعودی عرب میں یکم شوال 1445 ہجری 10 اپریل کو ہونے سے متعلق اعلان کر دیا گیا۔