واشنگٹن میں آئی ایم ایف پروگرام کے خدوحال پر گفتگو شروع ہوگی، وزیر خزانہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم تمام صوبوں کی مشاورت سے کام کریں گے، دورہ امریکا کے دوران آئی ایم ایف پروگرام کے خدوحال پر گفتگو شروع کریں گے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ہمراہ دورہ سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو بھی ہم فیڈریشن میں کریں گے صوبوں کی مشاورت سے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 14 تاریخ کو واشنگٹن جارہا ہوں، وہیں آئی ایم ایف پروگرام کے خدوحال پر گفتگو شروع کریں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ مہنگائی بتدریج کم ہوگی، ملک کی پالیسی کے حساب سے چلیں گے، ہم نے جو کرنا ہے سب ملک کے لیے کرنا ہے، ابھی ہم سعودی عرب کا کامیاب دورہ کر کے آئے ہیں۔