’پشپا2‘ سے ٹکراؤ کا خطرہ، اجے دیوگن کی فلم ’سنگھم آگین‘ کی ریلیز ملتوی


ممبئی(قدرت روزنامہ) ساؤتھ سپر اسٹار الو ارجن کی بلاک بسٹر ’پشپا‘ کے سیکوئیل سے ٹکراؤ سے بچنے کیلئے اجے دیوگن کی فلم ’سنگھم آگین‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔ روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کیلئے رواں برس 15 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ’سنگھم آگین‘ کی شوٹنگ میں توقعات سے زیادہ وقت صرف ہورہا ہے اور ڈائریکٹر ایکشن فلم کیلئے مزید وقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
’سنگھم آگین‘ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا اور اس حوالے سے روہت شیٹھی اور اجے دیوگن مشاورت کررہے ہیں۔