صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔
دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت دی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو طلب کیا گیا تھا، اب 16 اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن منسوخ ہو گیا ہے۔