آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مزید بارش کی پیش گوئی ہے . لوئر دیر میں شدید بارشوں کے باعث دریائے پنجکوڑہ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں موجود ہے . کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی بلوچستان کے 16 اضلاع میں مزید بارش کا امکان ہے . بارش کے بعد کوئٹہ کی مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہے جبکہ سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے . وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے، بارش کے پیش نظر بلوچستان کے تمام اسکول آج اور کل بند رہیں گے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے .
مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ 17 اپریل کو بلوچستان سے کراچی میں داخل ہوگا جس سے تیز بارش متوقع ہے .
متعلقہ خبریں