بشریٰ بی بی کے کمرے اور واش روم میں کیمرے لگائے گئے ہیں، رؤف حسن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ بشری بی بی کے کمرے اور واش روم میں کیمرے لگائے گئے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ جو کیمرے لگائے گئے ہیں انہیں فوراً اتارا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست گراوٹ کا شکار ہے، نئے طریقے سے عدالتی امور کو تباہ کیا جا رہا ہے۔
رؤف حسن کا کہنا ہے کہ جج صاحب نے آج کہا تھا کہ رضوان عباسی نہ آئے تو فیصلہ دیں گے، رضوان عباسی دلائل دینے کے دوران ہی فرار ہو گئے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اس کیس میں عدالت نے 24 اپریل کا وقت دیا ہے۔