پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹ فکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14پیسے فی لٹر اضافہ ہو گیا۔پٹرول کی نئی قیمت 293روپے 94 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 290روپے 38پیسے فی لٹر مقررکردی گئی۔