متحدہ عرب امارات میں بارش، حکومت کی عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ 8 گھنٹے سے تھما ہوا ہے، حکومت نے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کی سڑکوں پر صبح سویرے سناٹا ہے۔
حکومت کی ہدایت پر اسکولوں میں ریموٹ لرننگ جبکہ دفاترکے ملازمین کو ورک فرام ہوم کی ہدایات کی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سڑکوں پر نکاس آب کے لیے عملہ مصروف یے جبکہ ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
ادھر راس الخمیہ میں ایک اماراتی شہری ریلے میں بہہ گیا۔
ابوظبی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں سڑکوں پر جمع پانی نکالنے کی کوشش جاری ہیں۔