برطانیہ کی امیر ترین پُراسرار شخصیت کے اثاثوں کی مالیت 14 ارب پاؤنڈ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کی امیر ترین پُراسرار شخصیت کے اثاثوں کی مالیت 14 ارب پاؤنڈ ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امیر ترین برطانوی شہری مائیکل پلاٹ کی کمپنی کا عملہ بھی ان کی شناخت سے لاعلم ہے۔
بے پناہ دولت کے باوجود 56 سال کے مائیکل پلاٹ فوٹو شوٹ سے بھی دور رہنا پسند کرتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مائیکل پلاٹ کے لندن، امریکا اور سوئٹزرلینڈ سمیت دنیا کے کئی میں گھر ہیں اور ان کے پاس اپنا ایک پرائیوٹ جہاز بھی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مائیکل پلاٹ کی کمپنی کو اب دنیا کی سب سے بڑی نجی سرمایہ کاری کمپنیوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مائیکل پلاٹ نے 1995ء میں ہیلن سینڈرسن نامی خاتون سے شادی کی تاہم کچھ وقت بعد ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی، ان کے 2 بچے ہیں۔