پنجاب اسمبلی کے ملازم کی خودکشی کی کوشش، اسمبلی کی پرانی عمارت سے چھلانگ لگا دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی کے ملازم اسسٹنٹ حاجی محمد یوسف نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی پرانی عمارت سے کود کر چھلانگ لگا دی۔
حاجی محمد یوسف سر کے بل زمین پر گرے جس سے وہ شدید زخمی ہوئے، اسمبلی ملازمین نے فوری طور ریسکیو والوں کو اطلاع دی۔ حاجی یوسف کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
وہاں موجود دیگر ملازمین کے مطابق حاجی محمد یوسف صبح روٹین کے مطابق اپنے دفتر میں موجود تھے، ٹیلی فون پر کسی سے گفتگو کے بعد حاجی محمد یوسف نے اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی۔
واضح رہے حاجی یوسف کا شمار پنجاب اسمبلی کے پرانے ملازمین میں ہوتا ہے۔