بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست بحالی متفرق منظور کر لی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے درخواست پر پیر 22 اپریل کو حتمی دلائل طلب کر لیے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو روز قبل درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی تھی۔