راولپنڈی میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) راولپنڈی میں خاتون کے یہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں آپریشن کے ذریعے مسز وحید کے یہاں 6بچوں کی پیدائش ہوئی۔ نومولود بچوں میں 4 لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزارہ کالونی کی رہائشی مسز وحید اور ان کے 6 بچے صحت مند ہیں۔ بچوں کو لیبر روم سے نرسری منتقل کردیا گیا ہے۔