پی بی 20 وڈھ پر ہمارا کوئی امیدوار نہیں، نہ ہی کسی دوسری پارٹی کی حمایت کی، نیشنل پارٹی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے پارٹی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 20وڈھ، نال پر پارٹی کا کوئی امیدوار نہیں ہے اور نہ ہی پارٹی اس نشست پر کسی امیدوار کی حمایت کی ہے اس لیئے تمام پارٹی کارکنوں اور ذمہ داران کو ہدایت کی جاتی ہے کسی بھی امیدوار کے انتخابی مہم کا حصہ نہ بنیں اور نہ ہی حمایت کریں۔