دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہم سب نے لفٹ میں جانے کا تجربہ کیا ہوگا جس میں عام طور 8 سے 10 افراد کی جگہ ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں ہے؟
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ بھارت میں موجود ہے۔ یہ تقریباً ایک فلیٹ کے سائز جتنی ہے جس میں بیک وقت 235 افراد سما سکتے ہیں۔ اس کا وزن 16 ٹن ہے اور اسے 9 اسٹیل کیبلز سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔
اسے فن لینڈ کی لفٹ کمپنی KONE نے ممبئی میں بھارتی ٹیلی کمیونکیشن کمپنی Jio کی ورلڈ سینٹر بلڈنگ کیلئے ڈیزائن کیا تھا۔
اسے کنونشن سینٹر میں شادیوں یا نمائشوں میں شرکت کرنے والے لوگوں کے بڑے گروپوں کو سروس فراہم کرنے کے لیے نصب کیا گیا تھا۔ لفٹ کی پیمائش 25.78 مربع میٹر ہے اور اس کی شیشے کی دیواروں سے عمارت کے اندر کے خوبصورت مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنے بہت بڑے سائز کی وجہ سے اس لفٹ کو چلانے میں 18 بڑی چرخیوں، 9 اسٹیل کیبلز اور اسٹیل کے کالموں پر لگی بڑی ریلز درکاری ہوتی ہیں۔