پاکستانی پارلیمانی نظام مداخلت کی وجہ سے مفلوج ہو گیا: لیاقت بلوچ


لاہور (قدرت روزنامہ)رہنما جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پارلیمانی نظام مداخلت کی وجہ سے مفلوج ہو گیا ہے . یہ بات لیاقت بلوچ نے اپنے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے .


ان کا کہنا ہے کہ حالات تباہی کی حد تک پہنچ گئے ہیں، قومی قیادت کو غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے جمہوری کردار ادا کرنا ہو گا .
لیاقت بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف دہشت گردی کے خاتمے کی ناقص پالیسی پر عمل پیرا ہیں .

. .

متعلقہ خبریں