نواز شریف کا آج رات چین کے دورے پر روانگی کا امکان
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا آج رات چین کے دورے پر روانگی کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا دورہ چین 5 دن پر مشتمل ہوگا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بھی نواز شریف کے ہمراہ روانہ ہونے کا امکان ہے۔ نواز شریف اور اسحاق ڈار چین کے دورے کے دوران وہاں کی اہم کاروباری، سرکاری اور حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔