شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے کے الیکٹرک کے شیئرز خریدنے سے معذرت کرلی
کراچی(قدرت روزنامہ)شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد تک حصص خریدنے کی پیشکش واپس لے لی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے، حصص کی مالیت 18.33 ارب روپے بنتی ہے۔ شنگھائی پاور کئی برس سے کے الیکٹرک خریدنے کی کوششوں میں تھی۔شنگھائی الیکٹرک نے 2016 میں پہلی بار کے الیکٹرک کے حصص خریدنے کی کوشش کی تھی۔ پاکستان کی تاریخ میں کسی کمپنی کی دوسری کمپنی کو خریدنے کی سب سے طویل عرصے رہنے والی پیشکش ہے جو کہ اب ختم ہوگئی۔