گلوکارہ آئمہ بیگ کی حالیہ پوسٹ پر صارفین سیخ پا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی حالیہ پوسٹ سے صارفین کو سیخ پا کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ نے چند تصاویر پر مشتمل خوبصورت جھلکیاں مداحوں کی خدمت میں شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ لہنگا چولی میں دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔
معروف کلاتھنگ برانڈ ’حسین ریہر‘ کے اس جوڑے میں ڈیپ نیک پر بنی سیاہ ویلوٹ کی چولی شامل تھی جسے گلوکارہ نے سنہرے کڑھائی سے بنے سیاہ لہنگے کے ساتھ زیب تن کرکے حسن کی انتہا کردی جبکہ نیٹ کا سیاہ دوپٹہ بھی اس جوڑے میں شامل تھا جسے آئمہ بیگ نے بڑی ہی نزاکت کے ساتھ اس انداز سے خود پر لپیٹا کہ ہر دیکھنے والا اپنی آنکھیں جھپکانا بھول گیا۔
View this post on Instagram
خوشگوار موڈ میں رات کی تاریکی میں رونق لگاتی ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد جہاں کئی مداحوں نے انکی جم کر تعریفیں کیں وہیں کئی صارفیں ایسے بھی تھے جنہوں نے گلوکارہ کے بولڈ ڈریسنگ سینس پر تنقید کی برسات کرڈالی۔تبصرہ کرتے صارفین کا کہنا تھا کہ،’آئمہ بیگ مکمل کپڑے پہننا بھول گئی ہیں۔’
ایک اور صارف نے گلوکارہ کے بڑے گلے پر بھی غصے کا اظہار اورطنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ،’اتنا چھوٹا گلہ؟،’ایک اور صارف نے لکھا کہ،’ہر کسی کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتی لیکن مجھے ان کے چہرے پر کسی قسم کا نور نظر نہیں آتا۔ ’جبکہ کئی صارفین گلوکارہ کے فیشن سینس پر اپنی محبتوں کو نفرت میں تبدیل کرتے نظر آئے۔