عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ تھم سکا
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،برینٹ کروڈ 18 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 88.20 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 13 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 82.94 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔بدھ کو یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن ( ای آئی اے ) کی جانب سے اس ہفتے کی سپلائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پٹرول کے ذخیرے میں پیش گوئی سے کم کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ڈسٹلیٹ کے ذخیرے میں کمی کی توقعات کے خلاف اضافہ ہوا ہے جو مانگ میں کمی کے اشارے کی عکاسی کرتا ہے۔