اوستہ محمد اور جعفر آباد میں بڑی تعداد میں خواتین اساتذہ اسکولوں سے غیر حاضر
اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)ضلع اوستا محمد اور ضلع جعفر آباد میں محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر خواتین ٹیچر اسکول سے غیر حاضر ہیں پنجاب میں رہ کر تنخواہ محکمہ سے وصول کر رہے ہیں۔ایسے بھی گرلز سکول ہےں اس کا وجود بھی نہیں نہ بچے ہیں نہ سکول تنخواہ ٹیچر لے رہی ہے محکمہ نوٹس لے تفصیلات کے مطابق تعلیمی نظام تباہ ہے ضلع جعفرآباد اور ضلع اوستا محمد ایسے بھی گرلز سکول کے ٹیچرز ہیں جو تنخواہ محکمہ سے لے رہی ہیں لیکن وہ سکول نہیں جاتی ہیں پنجاب یا کراچی کوئٹہ رہتی ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور ایک ایسے اسکول کا انکشاف ہوا ہے کہ نہ بلڈنگ نہ بچے ہےں لیکن اس سکول کی ٹیچر کو تنخواہ مل رہی ہے محکمہ ایجو کیشن اس طرف توجہ دیکر ایسے بوگز سکولوں اور غیر حاضر استا دوں کے خلاف کاروائی کی جایےاس کے علاوہ سنارٹی کی بھی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں سنیئر استانیوں کے اوپر جونئیر استانی ہیڈ بنی ہوئی ہیں یہ کہاں کی انصاف ہے اس طرف موجودہ حکومت توجہ دے۔