چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)چینی سرمایہ کار 4 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کیلیے پاکستان پہنچ گئے۔
چین کے سرمایہ کاروں کا بڑا وفد چینی صوبہ خانان کے چیئرمین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عانگ جن عا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا ہے، وفد میں چین چیمبر آف کامرس پاکستان کمیونٹی کے چیئرمین شیخ فرمان بھی شامل ہیں۔
وفد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اور پاکستان میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے، بھیڑ بکریوں کی افزائش، سبزی، پھلوں پیداوار میں اضافہ، پلاسٹک پرانے ٹائروں سے ماحول دوست ٹیکنالوجی ساتھ بلیک ایل تیار کرنے کے شعبہ میں 4 ارب یوآن سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کے پاکستان چین دوستی کوہ ہمالیہ سے بلند سمندر سے گہری ہے پاکستان سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں، پاکستان ہر سرمایہ کار کا مکمل تحفظ سیکورٹی بھی فراہم کریگا، مکمل ون ونڈو سہولیات کر دی گئی ہیں، چائنیز وفد جس شعبہ میں چاہے سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔
وفد کے سربراہ نے کہا پاکستان چین کی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر ہر شعبہ میں ترقی کر سکتا ہے، شیخ فرمان نے کہا کے وفد 31 دسمبر تک 4 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کریگا۔