اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کے الیکٹرک نے 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دے دی جس میں 7 ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے اور دو ماہ کے لیے کمی کی درخواست شامل ہے . جولائی 2023 تا مارچ 2024 ایف سی اے کی مد میں وصولیوں کی درخواست دائر کی گئی .
کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 7 ماہ کا اضافہ مانگا ہے جبکہ صرف 2 ماہ کے لیے کمی کی درخواست کی ہے . 7ماہ کا مجموعی اضافہ 18 روپے 86 پیسے بنتا ہے جبکہ دو ماہ کے لیے کمی کی مد میں 29 پیسے کی درخواست ہے .
نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کرے گا جس کے بعد اتھارٹی ایف سی اے کی مد میں درخواست پر فیصلہ کرے گی .