مراعات یافتہ طبقہ یوم مزدور منا کر محنت کشوں کیساتھ نام نہاد اظہار یکجہتی کرتا ہے، تحریک انصاف بلوچستان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں اور محنت کش طبقے کو زبردست خراج تحسین کرتے ہیں، صرف یوم مزدور کا دن منانے سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے انکی زندگی بدلیگی انکے حقوق کا تحفظ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کسی بھی ادارے اور ملک کی تعمیر و ترقی محنت کش طبقے کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر دواد شاہ کاکڑ نے یوم مزدور لیبر ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج کا دن ہمیں شکاگو کے ان مزدوروں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں لیبر ڈے دنیا بھر میں محنت کش طبقے کے کردار، اپنے کام سے لگن اور عزم و استقامت کو اجاگر کرنے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں تحریک انصاف کے دور اقتدار میں مزدور اور محنت کش طبقے کے لئے مثالی اقدامات کیے جسکی گواہی آج پاکستان کا ہر مزدور اور محنت کش طبقہ دیں رہا ہے، تحریک انصاف اقتدار میں آکر مزدور اور محنت کش طبقے کی زندگی میں بہتری اور مسائل کے حل کے لئے بہترین قانون سازی کرکے ماضی کی طرح عملی طور پر اقدامات اٹھائیں گی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بطور قوم صرف یوم مزدور لیبر ڈے مناکر یا سوشل میڈیا پر چند خوبصورت الفاظ شیئر کرکے ہم اپنے آپ کو بری الذمہ نہیں ہوسکتے، یہ ایک تلخ حقیقت ہے آج کے دن بھی مزدور اور محنت کش طبقہ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ ایک دن بھی چھٹی نہیں کرسکتا اسکے برعکس مراعات یافتہ چھٹی مناکر مزدوروں اور محنت کش طبقہ کیساتھ نام نہاد اظہار یکجہتی کرتا ہے جو مزدور اور محنت کش طبقے کیساتھ اظہار یکجہتی نہیں بلکہ زیادتی ھے ہم سب نے مل کر ایسے اجتماعی اقدامات کرنے ہونگے جس سے عملی طور پاکستان کے مزدور اور محنت کش طبقے کی زندگی بہتر بناسکیں۔