نواز شریف نے گندم سکینڈل پر وزیراعظم کو طلب کر لیا


لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے گندم سکینڈل پر وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کر لیا۔مسلم لیگ( ن) کے قائد نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امرا ءمیں اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کا بحران پیدا کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
گندم سکینڈل پر نوازشریف نے پیرکو وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کرلیا اور اُسی روز شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ( ن) کے قائد کو رپورٹ پیش کرنے کا امکان ہے۔جاتی امراء میں ہونے والے اجلاس میں نواز شریف کو بتایا گیا کہ بحری جہاز گندم لے کر چل پڑے اور منظوری بعد میں ہوئی ، 25 دن میں پہنچنے والا جہاز منظوری کے 7 روز بعد ہی بندرگاہ پر پہنچ گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں کسانوں سے گندم خریدنے کے طریقہ کار کو بھی زیر بحث لایا گیا۔
نواز شریف نے کہا کہ کسان کارڈ فوری دیئے جائیں تاکہ کسانوں کو اگلی فصل میں آسانی ہو۔فیکٹ فائنڈنگ کی رپورٹ آنے پر پنجاب میں گندم خریدنے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔کسانوں کو 500 ارب کے کسان کارڈ دیئے جائیں گے۔