شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع، جسٹن بیبر اور ہیلی نے خوشخبری سُنا دی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین نے جلد ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔ جوڑی نے جلد والدین بننے کا اعلان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔
شیئر کی گئی پوسٹ میں ہیلی بیبر بیبی بمپ کے ساتھ فوٹو شوٹ کرواتی نظر آئیں جبکہ جسٹن بیبر کو اپنی اہلیہ کی تصاویر کھینچتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر ہیلی بیبر نے سفید گاؤن اور اسکارف پہنا جبکہ جسٹن بیبر نے سفید شرٹ کے ساتھ سیاہ پینٹس و جیکٹ پہنی۔
View this post on Instagram
دونوں نے یہ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور کیپشن میں کچھ لکھے بغیر بس ایک دوسرے کو ٹیگ کردیا جس پر بالی ووڈ فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر نے سال 2018 میں شادی کی تھی اور ہیلی بیبر کے حمل کی خبر اُس وقت سامنے آئی جب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ جسٹن بیبر کے ساتھ اُن کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہے۔