کیسکو کی ہٹ دھرمی بلوچستان میں زراعت کو تباہی کے دہانے لے آئی، ہاشم نوتیزئی

دالبندین(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان بھر کے زمینداروں جو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اپنے مطالبات منوانے کے لیے دھرنا دیئے ہوئے ہیں ان کے مطالبات یہی ہیں کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ، کھاد وسولرز پر بھتہ خوری، زمینداروں سے گندم کی قیمت خرید کم کرنے اور جب تک ہمارے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر کنورٹ نہیں کیا گیا کم از کم آٹھ گھنٹے بلوچستان کے زمینداروں کو بجلی دینا چاہیے، ان کے ان مطالبات کی بھر پور انداز میں حمایت کرتے ہوئے کہاکہ ان کے تمام مطالبات جائز ہے صوبائی حکومت فی الفور زمینداروں کے مطالبات تسلیم کرکے مسئلہ فوری حل کریں انہوں نے کہاکہ چاغی سمیت بلوچستان بھر کے زمیندار حالیہ بارشوں سیلابی ریلوں سے کافی متاثر ہوئے ہیں زمینداروں کے تیار فصلات مال مویشی سیلابی ریلوں کی نظر ہوگئے ہیں، بلوچستان کے لوگوں کا ذریعہ معاش زمینداری اور گلہ بانی سے وابستہ ہے مگر سیلابی ریلوں سے زمینداروں کے تیار فصلات گندم زیرہ ٹماٹر کھجور و انگور کے باغات مال مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے جس سے زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں . انہوں نے کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومتوں کی غیر سنجیدگی اور کیسکو کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے صوبے کی زراعت کا شعبہ تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے حکومت زمینداروں کے نقصانات کی آزالہ کرنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں .

. .

متعلقہ خبریں