عمران خان کی 2بہنوں کی جائیدادیں، رؤف کلاسرا نے پوسٹ میں کیا لکھا ؟


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 2بہنوں بشمول علیمہ خان کی دبئی میں جائیدادیں/فلیٹس ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انکا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے تفصیلات اپنے ایک ٹی وی شو میں سال 2016 میں اس وقت بتا چکے ہیں جب انہوں نے اڑھائی ہزار پاکستانیوں کی دبئی میں خریدی گئی جائیدادوں کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔