گوادر بندر گاہ کی فعالیت کیلئے ٹیکس فری زون قرار دیا جائے، کہدہ بابر بلوچ


گوادر(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کا گوادر بندرگاہ کو مکمل فعال کرنے کیلئے اقدام خوش آئند ہے۔ اس حوالے سے ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی کہدہ بابر بلوچ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ پر گنجائش کے مطابق اشیا کے درآمد کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔ یہ قدم گوادر میں معاشی ترقی کیلئے بہت اہم ہے۔امید کرتے ہیں وزیراعظم شہباز شریف اپنی قیادت میں گوادر ٹیکس فری زون کی جلد منظوری دیں گے۔ٹیکس فری زون سے گوادر میں سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ٹیکس فری زون میں نئی فیکٹریوں کے قیام سے مقامی آبادی کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔ فیکٹریاں لگنے سے بارڈر ٹریڈ سے منسلک ہزاروں افراد کو روزگار کیلئے متبادل ذرائع میسر آئیں گے۔