کیچ میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا، محکمہ صحت توجہ دے، سماجی کارکن
تربت(قدرت روزنامہ)مند کے سیاسی وسماجی کارکن شاہلزئی رند نے ڈینگی وبا پھیلنے پر محکمہ صحت کیچ وانتظامیہ کیچ کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ پورے کیچ میں ڈینگی وائرس کا حملہ ہے، محکمہ صحت کیچ اور انتظامیہ کیچ فوٹو سیشن اور اخباری بیانات دینے تک محدود ہیں، شنید میں آیا ہے کہ ڈینگی کی وجہ سے کئی فوتگیاں ہوئیں کئی لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں علاج کے لیے کراچی لے جایا گیا، حکومت بلوچستان اور سیکرٹری ہیلتھ سے درخواست کرتے ہیں کہ کیچ اور ملحقہ علاقوں میں ڈینگی کو قابو کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔